کے الیکٹرک کے حقوق کا حصول: شکوک و شبہات ابھی کم نہیں ہوئے،ایس ای سی پی

27 جون 2024

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے حقوق کے حصول کے معاملے پر ان کے شکوک و شبہات کو آج تک دور نہیں کیا گیا ہے کیونکہ نہ تو کے ای ایل نے کے ای ایس پی کے الٹیمیٹ بینیفٹ اونرز (یو بی او ایس) کی تازہ ترین حیثیت فراہم کی ہے اور نہ ہی شہریار ارشد چشتی کی جانب سے کے ای ایل کے حصص کے خاطر خواہ حصول کی نشاندہی کرنے والی کوئی ریگولیٹری فائلنگ / انکشاف کیا گیا ہے۔

10 جون2024 کو ایس ای سی پی کو اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو کے الیکٹرک لمیٹڈ (کے ای ایل) کے شیئر ہولڈنگ کی قانونی حیثیت سے متعلق رپورٹ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی) کو پیش کرنے کا کہا گیا۔

پس منظر کے لحاظ سے ایس ای سی پی کے ذرائع نے بتایا کہ 2005ء میں کے ای ایس پاور لمیٹڈ (کے ای ایس پی) کی نجکاری کی گئی جو الجومیہ گروپ (سعودی بیسڈ گروپ)، ڈینہم انویسٹمنٹ گروپ (کویت میں قائم گروپ) اور دیگر کا مشترکہ کنسورشیم ہے جس میں کے ای ایل کے کل جاری کردہ ووٹنگ شیئرز کا 71.5 فیصد حصہ حکومت پاکستان (جی او پی) نے کے ای ایس پی اور 1.5 فیصد دیگر کو فروخت کیا تھا۔

کے ای ایل کی نجکاری کے وقت الجومیہ پاور لمیٹڈ (الجومیہ) کے پاس کے ای ایس پی کے 60 فیصد حصص تھے جبکہ ڈینہم انویسٹمنٹ لمیٹڈ (ڈینہم) کے پاس کے ای ایس پی کے 40 فیصد حصص تھے۔

2008 ء میں ابراج نے آئی جی سی ایف ایس پی وی 21 (ابراج مینیجڈ فنڈ) کے ذریعے کے ای ایس پی میں الجومیہ پاور لمیٹڈ (30 فیصد) اور ڈینہم انویسٹمنٹ لمیٹڈ (20 فیصد) سے کے ای ایس پی میں 50 فیصد حصص حاصل کیے جس سے بالواسطہ طور پر کے ای ایل کے 35.75 فیصد حصص حاصل ہوئے۔ اب تک ، آئی جی سی ایف ایس پی وی 21 کے ای ایس پی میں 53.80فیصد حصص رکھتا ہے اور بالواسطہ طور پر کے ای ایل میں 35.72 فیصد حصص رکھتا ہے۔

کے ای ایل نے 20 اکتوبر 2022 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کیے گئے ایک اعلان میں سیج وینچرز گروپ (سیج) کی جانب سے آئی جی سی ایف جنرل پارٹنر (آئی جی سی ایف جی پی یا آئی جی سی ایف ایل پی کے فنڈ منیجر) میں کنٹرولنگ حصص کے حصول اور آئی جی سی ایف ایل پی (کیمن جزائر میں قائم اور پرائیویٹ فنڈز ایکٹ، 2020 کے تحت نجی فنڈ کے طور پر رجسٹرڈ) میں محدود شراکت داری کے مفادات کا انکشاف کیا۔ برٹش ورجن آئی لینڈز رجسٹرڈ اسپیشل پرپز کمپنی جو مکمل طور پر ایشیا پاک انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔

تاہم، کے ای ایل کی جانب سے کوئی حقیقی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں کہ آئی جی سی ایف جی پی میں کنٹرولنگ حصص کے حصول اور آئی جی سی ایف ایل پی میں محدود شراکت داری مفادات کے نتیجے میں سیج نے کے ای ایل کے کتنے فیصد ووٹنگ حصص حاصل کیے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق، آئی جی سی ایف ایل پی آئی جی سی ایف ایس پی وی 21 کا پیرنٹ ادارہ ہے اور آئی جی سی ایف ایس پی وی 21 میں 70.6 فیصد حصص رکھتا ہے۔

اس کے بعد کے ای ایل نے 20 اکتوبر 2022 اور 24 اکتوبر 2022 کو بالترتیب پی ایس ایکس میں اعلان کیا کہ بودین کلیمینس وینٹنک، خاقان اسد اللہ خان اور سعدیہ خرم نے کے ای ایس پی کی جانب سے کے ای ایل کے بورڈ میں نامزد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔

مذکورہ ڈائریکٹرز کے ای ایل کے بورڈ میں آئی جی سی ایف ایس پی وی 21 کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الجومیہ اور ڈینہم (درخواست گزار) کی جانب سے دائر مقدمے پر سندھ ہائی کورٹ نے 24 اکتوبر 2022 کو حکم امتناع جاری کیا تھا جس میں کے ای ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے 2005 کے نجکاری معاہدے اور 2008 کے شیئر ہولڈرز کے معاہدے میں کے ای ایس پی کے حصص کی منتقلی پر اپنے حقوق اور پابندیوں پر عمل نہ کرنے پر معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ حکم امتناع آج تک نافذ العمل ہے۔

ایس ای سی پی نے موقف اختیار کیا کہ کے ای ایل پر خاطر خواہ قبضے کے شبہات کی وجہ سے اس نے 08 نومبر 2022 کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعہ 125 (ڈی) کے تحت کے ای ایل کے بورڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ ہدایت آج تک کام کر رہی ہے۔ تاہم، سبجیکٹ ڈائریکشن کے ذریعے عائد پابندیوں کا اطلاق حکومت پاکستان اور کے ای ایل کے بورڈ میں اس کے نامزد افراد پر نہیں ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کو 09 اپریل 2024 کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان پر سبجیکٹ ڈائریکشن لاگو نہیں ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments