سونا 900 روپے سستا، فی تولہ 2 لاکھ 40 ہزار 600 کا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کے نرخ گرگئے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2313 ڈالر فی...

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کے نرخ گرگئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 771 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے کا ہوگیا ۔

یا د رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی ۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Read Comments