کینیا میں مظاہروں کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

25 جون 2024

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ٹیکس قانون سازی کیخلاف مظاہرے پولیس کے ساتھ پر تشدد جھڑپوں میں تبدیل ہونے کے بعد کم ازکم 10 افراد کو گولی ماردی گئی۔ یہ بات طبی عملے کے ایک رکن نے رائٹرز کو بتائی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کینیا کی پارلیمان کے کچھ حصوں میں آگ لگا دی گئی کیونکہ مظاہرین نے پولیس کو کمپاؤنڈ میں گھسنے پر مجبور کر دیا جہاں قانون سازوں نے حال ہی میں ایک متنازع بل منظور کیا تھا جس میں نئے ٹیکسوں کا ایک سلسلہ متعارف کرایا جائے گا۔

انٹرنیٹ سروس بند

کینیا میں ٹیکس مخالف مظاہروں میں مظاہرین کے خلاف پولیس کے مہلک کریک ڈاؤن کے بعد انٹرنیٹ نیٹ سروس کو بڑے پیمانے پر تعطل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ کا رد عمل

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ نیروبی کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جہاں پولیس نے کینیا کی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔

Read Comments