عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ۔
یا د رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے پرجاپہنچی تھی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی ۔
اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔