آپریشن عزم استحکام سیاسی نہیں قومی سلامتی کی کوشش ہے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سیاسی نہیں بلکہ قومی سلامتی کی کوشش ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے اور ہر ادارے کو آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپریشن کی حمایت نہیں کی گئی تو یہ اتنا مؤثر نہیں ہوگا جتنا ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں آپریشن کی منظوری دی گئی تھی ، اجلاسمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کی اپیکس کمیٹی نے ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

تاہم وزیراعظم کی منظوری کو پارلیمنٹ سے مشاورت کے بغیر فوجی کارروائی شروع کرنے کے حکومتی منصوبوں پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

کے پی کے کے وزیر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ اعلیٰ ترین اجلاس کے دوران ان کے ساتھ ایسی کسی بات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

عزم استحکام انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کا جامع اور فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے کوششوں کی متعدد لائنوں کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گی۔

سیاسی اور سفارتی میدان میں علاقائی تعاون کے ذریعے دہشت گردوں کے لیے آپریشنل اسپیس کو کم کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

Read Comments