یکم اپریل تا 10 جون: پاکستان بھر میں 181 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، رپورٹ

یکم اپریل سے 10 جون تک پاکستان بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 181 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7000 آپریشن کیے اور سرحد پار سے دراندازی کے دوران دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

باجوڑ، دیر اور چترال میں بھی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

دریں اثنا، منگل کے روز، سیکورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران کم از کم 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

منگل کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ آپریشن منگل کو حالیہ دیسی ساختہ بم دھماکے کے جواب میں شروع کیا گیا تھا جس میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبیدار میجر محمد نذیر سمیت 7 فوجیوں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران اپنے ہی فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں گیارہ دہشت گردوں کو کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

Read Comments