عالمی منڈی میں بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا کیوں کہ پیشگوئی کرنے والے 3 بڑے اداروں نے اندازے لگائے ہیں کہ عالمی انوینٹری 2024 کے دوسرے نصف حصے میں گریں گی جبکہ امریکی افراط زر کے اعداد و شمار نے ستمبر تک فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کی توقعات کو مستحکم کیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر 1.33 ڈالر یا تقریباً 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 83.25 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے بھی ڈالر1.33 یا تقریباً 1.7% اضافے کے ساتھ 79.23 ڈالرفی بیرل پر ہوئے۔
اوپیک اور اس کے اتحادیوں کے کہنے کے بعد کہ وہ اکتوبر سے پیداوار میں کمی کا مرحلہ طے کریں گے گزشتہ ہفتے قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی تھی۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)، یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے اس ہفتے 2024 کے لیے عالمی تیل کی طلب اور رسد کے توازن پر اپنے خیالات پر نظر ثانی کی ہے۔
تیل بروکر پی وی ایم کے تاماس ورگا نے کہا کہ ان کی رپورٹیں سال کے دوسرے نصف میں قیمتوں کے لیے محدود کمی کا اشارہ دیتی ہیں اور تینوں نے عالمی تیل کی انوینٹریوں میں کمی کی پیش گوئی کی ہے اور آئی ای اے دیگر دو کے مقابلے میں بڑی کمی دیکھ رہی ہے۔
ان خیالات کی بازگشت منگل کو صنعت کے اعداد و شمار میں ہوئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی خام تیل کی انوینٹری گزشتہ ہفتے کی توقع سے زیادہ گر گئی۔
بدھ کو جاری ہونے والے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار نے ستمبر تک فیڈ کی شرح میں کمی کی توقعات کو تقویت دی۔ امریکی مرکزی بینک کی پالیسی کا اعلان دن کے آخر میں ہونا ہے جس کی شرحوں میں ابھی کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔