ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ...
اپ ڈیٹ 12 جون 2024

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 11 پیسے کم ہوئی اور روپیہ 278 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 13 پیسے کی گراوٹ کے بعد 278.50 پر بند ہوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 روپے کی سطح پر رہی ہے جس کی وجہ آئی ایم ایف سے طویل اور بڑے پروگرام کے حصول کے منصوبے پر پاکستان کی پیش قدمی ہے۔

دریں اثنا حکومت مالی سال 2024-25 کے لئے اپنا پہلا ترقی پر مبنی وفاقی بجٹ آج پیش کرنے کے لئے تیار ہے جس کا تخمینہ 18 ٹریلین روپے سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مالی سال 2024-25 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں بدھ کو تیزی دیکھی گئی جس کے بعد یہ چار ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ مارکیٹ امریکی افراط زر کے اہم اعداد و شمار اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے تازہ ترین تخمینے کی منتظر تھی ۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں صارفین کی افراط زر میں مستحکم رفتار سے اضافہ ہوا جبکہ پروڈیوسر کی قیمتوں میں قدرے کمی واقع ہوئی ، جس سے اس بات کے اشارے ملے کہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے حکومت کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ڈالر انڈیکس 14 مئی کے بعد اپنی بلند ترین سطح 105.46 کو چھونے کے بعد 105.26 پرجاپہنچا۔

Read Comments