ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے صدارتی فیصلے کے مطابق ترکیہ نے چین سے گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اضافی ٹیرف کم از کم 7 ہزار ڈالر فی گاڑی مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 7 جولائی سے ہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ اگر درآمدشدہ گاڑی کی قیمت سے 40 فیصد ٹیرف 7 ہزار ڈالر سے کم ہے تو کم از کم ٹیرف 7 ہزار ڈالر وصول کیا جائے گا۔
سال 2023 میں ترکیہ نے چین سے برقی گاڑیوں کی درآمد پر اضافی محصولات عائد کیے اور ای وی کی دیکھ بھال اور خدمات کے بارے میں کچھ ضابطے لائے گئے تھے ۔