سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا نمایاں اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2362 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2057 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Read Comments