ایشیائی ترقیاتی بینک: پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلئے 250 ملین ڈالر کا قرض منظور

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کے روز 250 ملین ڈالر کے پالیسی پر مبنی قرض کی منظوری دی تاکہ پاکستان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پیز) کے ذریعے انفراسٹرکچر اور خدمات میں پائیدار سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ قرض اے ڈی بی کے پائیدار پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کیلئے پروگرام کا حصہ ہے جو پیپی پیز کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاونت کرتا ہے۔

وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے بینک کے ڈائریکٹر جنرل یوگینی زوکوف نے کہا کہ یہ پروگرام پبلک سیکٹر مینجمنٹ سپورٹ کے ہمارے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے جو ملک کے مالیاتی استحکام اور ترقی کے مقاصد میں توازن رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام حکومت پاکستان کو ایک ایسا ماحول بنانے میں مدد کرے گا جو اسٹریٹجک، مالی طور پر سستی پی پی پیز کے لیے سازگار ہو اور یہ ملک کو اس کے ترقیاتی اہداف کے قریب لے جائے گا۔

بیان کے مطابق اے ڈی بی کا پروگرام ان اصلاحات کی حمایت کرتا ہے جو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپس کے لیے عوامی سرمایہ کاری کے انتظام اور عوامی مالیاتی انتظام کے لیے ایک زیادہ مضبوط اور مربوط قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک بنا کر پی پی پیز کے بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

یہ پروگرام پی پی پی کی مربوط پالیسی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔

بیان کے مطابق اصلاحات بنیادی ڈھانچے کی موثر منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کریں گی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں پائیدار ترقی کے طریقوں کو فروغ دیں گی جس میں آب و ہوا کے خطرات کی نشاندہی ، پراجیکٹ کی فزیبلٹی اسیسمنٹ اور پی پی پی کے معاہدوں میں صنفی تحفظات شامل ہیں۔

اے ڈی بی کی ماہر اقتصادیات ثنا مسعود نے کہا کہ پی پیپز کے ذریعے نجی فنانس کو متحرک کرنے سے پبلک سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں فنانسنگ کے فرق کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو کہ بہت ضروری ہے، یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا کہ پاکستان میں پی پی پیز کو صحیح طریقے سے تشکیل دیا گیا ہے اور مؤثر طریقے سے لاگو کیا گیا ہے تاکہ زیادہ کارکردگی جدت اور پیسے کو قدر فراہم کی جا سکے۔

اے ڈی بی نے مزید کہا کہ 700,000 ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ پروگرام کی تیاری اور نفاذ کے لیے مالی معاونت کر رہی ہے۔

دسمبر 2023 میں اے ڈی بی کی طرف سے پی پی پی کے منصوبے کے جائزے ،صلاحیت کی تعمیر اور سیکٹر کی حکمت عملی کی ترقی کے لیے اضافی 950,000 کی منظوری دی تھی۔

Read Comments