انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 278.30 روپے پر مستحکم رہی۔
منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 6 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277-278 کے آس پاس رہی ہے کیونکہ پاکستان آئی ایم سے ایک طول اور بڑے پروگرام کے حصوصل کے منصوبے کے ساتھ پیشقدمی کررہا ہے۔
عالمی سطح پر بدھ کو امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ تاجروں کینیڈا میں شرح سود کے فیصلے اور امریکی خدمات کے اعداد و شمار سے متعلق انتظار کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں خطرات کے اندازوں سے پیچھے پٹھے۔
بلوم برگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق بینک آف جاپان کی جانب سے آئندہ ہفتے ہونے والے پالیسی اجلاس میں بانڈز کی خریداری میں کٹوتی پر غور کیے جانے کے بعد سوئس فرانک اور ین کو بھی اس رجحان سے فائدہ ہوا۔
ایشیا سیشن کے ابتدائی کاروبار میں ین 0.2 فیصد کم ہو کر 155.27 پر آگیا اور راتوں رات مشترکہ کرنسی پر ایک فیصد اضافے کے بعد یورو کے مقابلے میں 168.74 کی سطح پر پہنچ گیا جو ایک ماہ قبل جاپان کی جانب سے ایف ایکس مارکیٹوں میں مداخلت کے بعد اس طرح کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔