فنانس ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) سمیت تمام دفاتر سے کہا ہے کہ وہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے منظور شدہ فنڈز کو جاری کردہ فنڈز کے طور پر دیکھیں۔
فنانس ڈویژن کے بجٹ ونگ نے رواں مالی سال (2023-24) کے دوران فنڈز کی اضافی الاٹمنٹ اور دوبارہ مختص کرنے کی حکمت عملی کے حوالے سے آفس میمورنڈم (او ایم) جاری کیا ہے۔
فنانس ڈویژن نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان ریونیو کے دفتر سمیت تمام متعلقہ دفاتر کو واضح کیا جارہا ہے کہ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن ترقیاتی گرانٹس کے اجراء کی حکمت عملی کے تحت وزارتوں، ڈویژنز کو فنانس ڈویژن کی جانب سے مقرر کردہ حدود کے اندر ترقیاتی گرانٹس کے اجراء کی حکمت عملی کے تحت اجازت دیتا ہے۔
لہٰذا پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن کی جانب سے منظور شدہ فنڈز کو تمام عملی مقاصد کے لیے جاری کردہ فنڈز کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024