گزشتہ دو سالوں کے دوران بڑھتی ہوئی افراط زر نے ریکارڈ توڑ دیے اور تجزیہ کاروں کی توقعات سے تجاوز کیا۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس رجحان کا اب الٹی سمت میں سفر جاری ہے۔ حیرت انگیز طور پر مئی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) گر کر 11.8 فیصد رہ گیا جو ایک سال پہلے (مئی 2023 تک) 38 فیصد تھا۔ یہ ایک طویل اور تکلیف دہ سفر کے بعد ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جس کے اثرات آنے والے برسوں تک جاری رہیں گے۔ بہر حال مہنگائی کے بلند رجحانات کی رفتار کو واضح طور پر روکا جا رہا ہے۔
تاریخی طور پر خوراک کے شعبے میں افراط زر پاکستان میں مہنگائی کا بنیادی محرک رہا ہے اور پچھلے دو سالوں میں خاص طور پر ایسا ہی تھا۔ گزشتہ مئی میں اشیائے خور و نوش میں افراط زر 49.8 فیصد تک پہنچ گئی تھی لیکن اب اس مئی میں منفی ہو گئی ہے جو گندم اور دیگر اشیاء کی گرتی ہوئی قیمتوں کی بدولت گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے اشاریہ (0.17 فیصد) میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔
تجزیہ کاروں نے توقع کی تھی کہ ماہانہ بنیادوں پر افراط زر 13.7 فیصد تک گرے گی لیکن اصل اعداد و شمار اس سے تقریباً دو فیصد کم ہیں جو ملک کی عوام کے لیے ایک مثبت حیرت اور انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرتا ہے۔ تاہم کسی بھی الجھن کو دور کرنے کے لیے مہنگائی کی شرح میں کمی مجموعی قیمتوں میں کمی کی طرف اشارہ نہیں کرتی بلکہ شرحِ اضافہ میں کمی ہے۔ مثال کے طورپر آج کا خوراک کی قیمتوں کا اشاریہ اگرچہ کم ہے، 2019 کے آخر میں اس سے دگنا ہے، اور سرخی بھی اسی طرح کے جذبات کی بازگشت کرتی ہے۔
بہر حال حالیہ کمی ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ گزشتہ ماہ خوراک کی قیمتوں میں 7.8 فیصد کمی آئی ہے جس کی بنیادی وجہ گندم اور آٹے میں 20 فیصد، چکن میں 35 فیصد، اور ٹماٹر اور پیاز جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاء میں 50 فیصد سے زیادہ کمی ہے۔
مئی 2024 میں توانائی کے شعبے میں بھی افراط زر میں کمی آئی، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 2.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ تاہم بجلی کی قیمتوں میں کمی عارضی ہو سکتی ہے، ممکنہ طور پر بجٹ کے بعد اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح آنے والے بجٹ میں جی ایس ٹی یا بڑھے ہوئے پیٹرولیم لیوی کے نفاذ کے بعد پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔
توقع ہے کہ آنے والے بجٹ سے مہنگائی پر مجموعی طور پر دباؤ پڑے گا کیونکہ حکومت ٹیکس چھوٹ ختم کر سکتی ہے، پٹرولیم پر ٹیکس بڑھا سکتی ہے، ممکنہ طور پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کر سکتی ہے، اور نئے ٹیکس متعارف کر سکتی ہے، یہ سب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
بہر حال لاگت بڑھانے والے ان عوامل کے باوجود عالمی اجناس کی گرتی ہوئی قیمتوں، مقامی طلب میں مسلسل کمی، اور کرنسی کی نسبتاً معمولی قدر میں کمی کی وجہ سے مجموعی افراط زر اگلے سال 13-15 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو گرتی ہوئی مہنگائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مثبت حقیقی شرح سود برقرار رکھنا چاہیے اور ستمبر 2025 تک اسٹیٹ بینک کے 5-7 فیصد کے درمیانی مدت کے افراط زر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنا چاہیے، جس میں سنگل ہندسوں کی افراط زر کا ایک واضح امکان بن سکتا ہے۔
شرح میں کمی کا بہت زیادہ امکان ہے، حقیقی شرحیں فی الحال موجودہ افراط زر کی شرح کی بنیاد پر 10 فیصد کے لگ بھگ ہیں۔ تاہم اسٹیٹ بینک محتاط انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے، بقایا ادائیگی کی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جو پاکستانی روپے پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، نیز شرح میں کمی کو لاگو کرنے سے پہلے بجٹ کے اقدامات کے افراط زر کے اثرات کا اندازہ لگا سکتا ہے۔
اس کا مطلب 10 جون کو 100 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) میں کی کمی تقریباً یقینی ہے، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا اسے زیادہ اہم ہونا چاہیے یا نہیں۔