سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2,342 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Read Comments