اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی

ذخائر میں کمی کی وجہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہے، مرکزی بینک
30 مئ 2024

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 63 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ کم ہوکر 9.09 بلین ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جمعرات کو جاری کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پاس کل مائع غیر ملکی ذخائر 14.31 بلین ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.22 بلین ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی واپسی کو قرار دیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے ذخائر 63 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 9,093.7 ملین امریکی ڈالر ہو گئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں 22 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

رواں ماہ کے شروع میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر تقریباً دو سال کے بعد 1.114 بلین ڈالر کے اضافے کے بعد 9 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

ڈالر کے ذخیرے میں اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پرواگرام کی 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط کی بدولت ہوا تھا۔

Read Comments