ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی

اپ ڈیٹ 30 مئ 2024

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 0.04 فیصد کمی آئی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کا یہ تسلسل تین روز سے جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی مقابلے میں روپے کی قدر 10 پیسے کم ہوئی اور امریکی ڈالر 278.50 روپے پربند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو روپے کی قدر 10 پیسے گرنے کے بعد ڈالر 278.40 روپے پر بند ہوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں روپیہ بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277 سے 278 روپے کی شرح کے آس پاس ہی رہی ہے جس کی وجہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کے حصول کے اپنے منصوبے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ڈالر 6 بڑی ہم پلہ کرنسیوں کے مقابلے میں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کیونکہ امریکی پیداوار میں اضافے اور محفوظ اثاثوں کی طلب کی وجہ سے ٹریژریز کی قدر میں کمی کے سبب ڈالر کی قدر بہتر ہوئی ہے۔یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹرلنگ کے مقابلے میں دو ماہ کی کم ترین سطح پر رہنے کے بعد اس کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

توقعات سے زیادہ مضبوط معاشی اعداد و شمار اور ناقص نیلامیوں کی وجہ سے ٹریژری مارکیٹ میں مندی نے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی حصص کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے اور محفوظ ترین اثاثوں کی طرف تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یورو، اسٹرلنگ اور جاپانی ین سمیت چھ بڑی ہم پلہ کرنسیوں کی پیمائش کرنے والا ڈالر انڈیکس گزشتہ سیشن میں 0.5 فیصد کی پیش رفت کے بعد جمعرات کو 14 مئی کے بعد سے 105.17 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Read Comments