سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 2,352 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2058 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 76 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 2900 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Read Comments