** بلوچستان کے علاقے واشک میں بس الٹ کر کھائی میں گرنے سے کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔**
آج نیوز کے مطابق بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔