سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2,343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 477 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی ۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Read Comments