سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2,333 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار761 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Read Comments