فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اب تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی 11 ہزار 252 سمیں بلاک کی ہیں۔ جمعرات کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موبائل فون سمز بلاک کرنے کا عمل جمعہ کو بھی جاری رہے گا۔
ٹیکس حکام اور ٹیلی کام آپریٹرز پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی تشکیل کے بعد سمز بلاک کرنے کے عمل کو قانون کے مطابق ہموار کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ اور پاکستان کے ٹیلی کام آپریٹرز کے نمائندوں کے 12 مئی 2024 کو ہونے والے حالیہ اجلاس کے تناظر میں 2024 کے انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) نمبر 1 پر عمل درآمد اور قانون کے مطابق نان فائلرز کی سموں کی بندش کے عمل کو آسان بنانے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024