اپریل 2024 کے دوران سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 171 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 6 فیصد کم ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مارچ 2024 کے دوران سمندرپار پاکستانیوں نے 182 ملین ڈالرکا زرمبادلہ مک ارسال کیا تھا۔
مجموعی رقم میں سے اب تک 11 ملین ڈالر منافع کی مد میں دیے گئے جب کہ 123 ملین ڈالر کے فنڈز مقامی طور پر استعمال کیے گئے ہیں۔
اپریل میں 9 ہزار 858 روشن ڈیجیٹل کھولے گئے ، اپریل 24 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ 89 ہزار 650 ہوگئی جو مارچ میں 6 لاکھ 79 ہزار 792 تھی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل تک آر ڈی اے کی مجموعی رقم7.831 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں سے اب تک 1.587 ارب ڈالر منافع کی مد میں دیے جاچکے جب کہ 4.925 ارب ڈالر کے فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔
اس کے نتیجے میں اپریل کے آخر تک مجموعی طور پر قابل واپسی لائیبلٹی 1.319 ارب ڈالر ہے۔
مجموعی واجب الادا واجبات میں سے 840 ملین ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے پاس ہیں، جس میں 317 ملین ڈالر روایتی این پی سی اور 523 ملین ڈالر اسلامی آلات میں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اسی طرح 418 ملین ڈالر اکاؤنٹس میں بیلنس ہیں۔
دریں اثنا، روشن ایکوٹی انویسٹمنٹ میں ماہانہ کمی ہوئی اوریہ معمولی 33 ملین ڈالر رہ گئی۔
پس منظر
آر ڈی اے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کی آمد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جانب سے ستمبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا ۔