سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2,418 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1900 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1630 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 13 ہزار48 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا.

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2,850 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Read Comments