یوکرین نے حملہ کرنیوالے 29 میں سے 28 روسی ڈرون مار گرائے

21 مئ 2024

یوکرین کی فضائیہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی افواج نے سات علاقوں پر رات بھر حملے میں روسی فورسز کے زیر استعمال 29 میں سے 28 ڈرون ز کو مار گرایا۔

ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر خطے کے گورنر اولیہ سینی ہوبوف اور یوکرین کی داخلی امور کی وزارت کے بیانات کے مطابق ڈرون حملے میں خارکیف میں چار نجی رہائش گاہوں، 25 ٹرکوں اور بسوں کو نقصان پہنچا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

گورنر نے مزید کہا کہ صبح کے وقت ایک میزائل حملے میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا اور شہر میں مزید دو افراد زخمی ہوگئے۔

ڈنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں مار گرائے گئے دو ڈرون طیاروں نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا، علاقے کے گورنر کی جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

یوکرین کی فوج کے مطابق خرسن کے علاقے میں شاہد طرز کے تین ڈرون مار گرائے گئے جبکہ اوڈیسا کے علاقے میں مزید 14 ڈرون مار گرائے گئے۔

باقی ڈرونز نے میکولائیو، چیرکاسی اور کیرووہراڈ کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ روئٹرز آزادانہ طور پر نقصانات سے متعلق معلومات کی تصدیق نہیں کر سکا۔

روس نے اس موسم بہار میں یوکرین میں ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Read Comments