سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2,439 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1 ہزار 972 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا ۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Read Comments