سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا نمایاں اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 2,414 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3100 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2 ہزار 658 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 706 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 120 روپے کے اضافے سے 2850 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Read Comments