پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں سالانہ بنیاد پر 172 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اپریل 2024 کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 172 فیصد اضافے سے 358.84 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو مالی سال 23 کی اسی مدت میں 131.9 ملین ڈالر تھی ۔
ماہانہ بنیادوں پر ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں 39 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارچ 2024 میں یہ 258.04 ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ 51 ماہ کے بعد ایف ڈی آئی کی سب سے زیادہ ماہانہ آمد ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد 1.46 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جب کہ مالی سال 23 کی اسی مدت میں 1.35 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق چین اپریل 2024 میں پاکستان میں 17737 ملین ڈالر کی خالص ایف ڈی آئی کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات اور کینیڈا نے پاکستان میں بالترتیب 51.93 ملین ڈالر اور 51.89 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔
سب س زیادہ سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں دیکھی گئی اور یہ اپریل 2024 کے دوران 194 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024