بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مارچ 2024 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ یہ کہنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ مارچ 2024 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر صرف دو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔صرف اس لیے کہ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں(کووڈ مارچ 2020کو چھوڑ کر) مارچ کے مہینے کی کم ترین پیداوار ہے ۔یاد رہے کہ مارچ 2023 میں انڈیکس میں سالانہ بنیاد پر 26.3 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جو کہ کسی بھی ماہانہ نمو کے لیے سب سے کم ترین سطح تھی (مائنس پیک کووڈ)۔اس تناظر میں، یہ صرف تکلیف دہ طور پر سست بحالی کی علامات ظاہر کر رہا ہے۔
اعداد و شمار کو دیکھنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ مالی سال کی مجموعی شرح نمو اب بھی منفی ہے ، اگرچہ یہ0.11 فیصد ہے، جو مسلسل 21 ماہ کی منفی نمو کی نشاندہی کرتی ہے ۔ جو دہائیوں میں اس طرح کی صورتحال کی سب سے طویل مدت ہے۔ مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایل ایس ایم کی مثبت نمو پہلی مثال تھی، ایل ایس ایم کساد کا بدترین دور چھ سہ ماہیوں تک جاری رہا۔
عجیب بات یہ ہے کہ پی بی ایس سہ ماہی جی ڈی پی نمو کا تخمینہ لگاتے وقت اس بات کو مدنظر رکھنے میں ناکام رہتا ہے۔ یاد رہے کہ مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی کے اعداد و شمار کافی وقفے کے ساتھ آئے تھے ، جس میں ایل ایس ایم کے اعداد و شمار پہلے ہی سامنے آچکے ہیں۔ یہاں تک کہ بعد میں ہونے والی ترامیم کے حساب سے بھی دوسری سہ ماہی میں ایل ایس ایم مثبت نہیں رہا۔ مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی ٹیبلیشن 0.48 ایل ایس ایم نمو پر مبنی ہے - جبکہ اصل نمبر منفی 0.95 فیصد ہے۔ مالی سال 24 کی تیسری سہ ماہی کے جی ڈی پی پر یقینی طور پر اس کے مطابق نظر ثانی کی جائے گی ، اور دوسری سہ ماہی میں نظر ثانی شدہ جی ڈی پی عارضی 1.0 فیصد سے بہت کم ہوگی۔
اور اب اعداد و شمار میں معمول کی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ سب سے نمایاں معاملہ ملبوسات پہننے کا ہے، جس میں تیار شدہ ملبوسات کی برآمد شدہ مقدار کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جسے کسی اور نے نہیں بلکہ خود پی بی ایس نے ٹریک کیا اور شائع کیا۔ پی بی ایس کے مطابق ملبوسات کی برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ برآمدات کے ماہانہ ایڈوانس اجراء سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیٹیگری کی برآمدات منفی 3.1 فیصد رہی ہے۔ نتیجتا، ملبوسات کا ایل ایس ایم پر 0.77 فیصد کے ساتھ دوسرا سب سے زیادہ مثبت اثر پڑتا ہے - جبکہ اصل میں اس کو منفی ہونا چاہئے.
ایل ایس ایم میں تیسرا سب سے زیادہ مثبت حصہ فرنیچر کے زمرے سے آتا ہے جس کا حصہ 0.51 فیصد ہے۔ ڈالر کے لحاظ سے مالی سال 24 کے 9 ماہ کے دوران فرنیچر کی برآمدات 6.5 ملین ڈالر رہیں جوسالانہ بنیاد پر37 فیصد کم ہیں۔ اوسطا ایک ماہ میں ایک ملین ڈالر سے بھی کم ہے۔ ٹیکسٹائل جس کا وزن ایل ایس ایم ٹوکری میں 18 فیصد بنتا ہے، وہ بھی ایل ایس ایم کی گراوٹ کی وجہ ہے ۔ کیونکہ سوتی دھاگے اور سوتی کپڑے کی پیداوار مختلف وجوہات کی بنا پر کئی سال کی کم ترین سطح پر رہی ہیں۔
اہم شعبوں میں صرف دوا سازی میں دو ہندسوں کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ 5 فیصد سے زیادہ وزن والے دیگر تمام شعبوں کے لئے ترقی سنگل ہندسوں تک محدود ہے۔تقسیم کے لحاظ سے یہ مثبت اور منفی شرح نمو کیلئے 22 شعبوں میں ففٹی ففٹی ہے۔
آگے چل کر،مالی سال 23 کی چوتھی سہ ماہی کی کم بنیاد کی وجہ سے مالی سال 24 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران ایل ایس ایم نمبروں میں کافی بہتری آئے گی۔ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں تاخیر، توانائی کی قیمتوں میں متوقع اضافے اور صنعتی سبسڈی یا مراعات کی کوئی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی مشکلات ہیں۔ایل ایس ایم کو دوبارہ ترقی کی طرف جانا چاہیے ، لیکن یہ کرنا کوئی تماشا نہیں ہوگا۔