عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2,390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1600 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1 ہزار 371 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کے اضافے سے 2730 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔