مالی سال 2025 کے ٹیکس اہداف

08 مئ 2024

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ویب سائٹ پر دستیاب حال ہی میں ختم ہونے والے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پر پہلی سہ ماہی جائزہ رپورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے 9.415 کھرب روپے کے ہدف کے مقابلے میں اگلے مالی سال کے لئے 11.005 کھرب روپے یعنی 1.59 کھرب روپے کی اضافی وصولیوں کا ہدف دیا گیا ہے۔

دو باتیں اہم ہیں۔ پہلا یہ کہ دوسرا اور حتمی جائزہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے اور ایس بی اے کے تحت آخری قسط مل گئی ہے، اگلے مالی سال کے لیے کسی بھی ٹیکس ہدف کو پیش کرنے سے پہلے متعلقہ دستاویزات کے اپ لوڈ ہونے کا انتظار کرنا مناسب ہو گا کیونکہ یہ یقینی طور پر اہم میکرو اکنامک اشاریوں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکام کی جانب سے پہلے سے اٹھائے گئے پالیسی اقدامات پر مبنی جاری مذاکرات کا نتیجہ ہوگا۔ پہلے ہی طویل مدتی قرض کی درخواست کی جاچکی ہے اور آئی ایم ایف انتظامیہ نے عوامی سطح پر اس درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

اور دوسری بات یہ ہے کہ نو منتخب حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائے گئے تین پالیسی اقدامات پر ابھی تک مؤثر طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اور ان میں شامل ہیں: (1) ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم جس میں ایک ماہ قبل 30 اپریل 2024 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ ایک اندازے کے مطابق 3.2 ملین تاجروں کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اب تک 75 رجسٹریشن حاصل کر چکے ہیں۔

جبکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ وہ کامیابی سے مکمل ہوجائیں گے لیکن ماضی میں اس طرح کی امیدیں غلط ثابت ہوچکی ہیں۔ (ii) افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے، یہاں تک کہ حال ہی میں شہباز شریف سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے تبادلے نے بھی نہ صرف ایف بی آر کے عملے کے ارکان کے حوصلے پست کر دیے ہیں، بلکہ اس فیصلے کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا حقیقی امکان بھی موجود ہے۔ اور (iii) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کے سم کارڈز کو مندرجہ ذیل بنیادوں پر غیر فعال کرنے سے انکار: “قابل اطلاق قانونی ریگولیٹری نظام کے مطابق، انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کی دفعہ 114-بی کے تحت جاری انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) پر عمل درآمد پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

اس لیے قبل از بجٹ اصلاحات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں اور اس لیے یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس محصولات کی وصولی کے حوالے سے حکومت کے تخمینوں کو قبول کرے گی یا نہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ حالیہ برسوں میں زیادہ ٹیکس وصولیاں نہ صرف بالواسطہ ٹیکسوں کے دائرہ کار میں اضافے (معیاری سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا) کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں بلکہ افراط زر کی بلند شرح نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جس کا زیادہ وصولیوں پر اثر نمایاں ہے۔

اگرچہ نو منتخب حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے اقدامات کی نشاندہی ایک دہائی سے زائد عرصہ پہلے کرلی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود سیاسی مصلحتیں ان پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ بنی رہیں۔ لہذا ٹیکس نیٹ کو وسیع کرکے ریونیو بڑھانے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوسکتا ہے ، عام لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی اقدامات پر عمل درآمد کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

بزنس ریکارڈر مسلسل یہ تجویز پیش کرتا رہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس موڈ میں اضافی ٹیکس وصولیوں پر انحصار کم کیا جانا چاہئے ، ایک انتہائی ناانصافی پر مبنی ٹیکس جس کا اثر امیروں کے مقابلے میں غریبوں پر زیادہ پڑتا ہے ،آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ بجٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کیلئے جو بھی اتفاق کیا گیا ہے اس کے بجائے موجودہ غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے جو ہر سال تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور موجودہ سال کے بجٹ میں کل اخراجات کے 92 فیصد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید یہ کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ موجودہ اخراجات بڑی حد تک مقامی تجارتی شعبے سے قرض لے کر پورے کیے جاتے ہیں، جس سے نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے، ان بجٹ اقدامات کے منفی اثرات نہ صرف حکومت کے قرضوں میں اضافے پر پڑے ہیں بلکہ شرح نمو میں بھی کمی آتی ہے۔

یا، دوسرے لفظوں میں، بالواسطہ ٹیکسوں پر بہت زیادہ انحصار کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ اخراجات کے لئے حکومت کی جانب سے قرض لی گئی بھاری رقوم کی وجہ سے عام لوگوں کی آمدنی کم ہورہی ہے۔

یہ ایک ناقابل برداشت صورتحال ہے اور اسے تبدیل کرنا ہوگا۔ تاہم، ابتدائی طور پر، اسٹیک ہولڈرز، جو موجودہ اخراجات کے بڑے وصول کنندگان ہیں، کو اگلے ایک یا دو سال کے لئے رضاکارانہ قربانیاں دینی ہوں گی، جس کے بعد ریاستی ملازمین کے پنشن کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی، پنشن ادائیگی فی الحال غیر منصفانہ طور پر مکمل طور پر ٹیکس دہندگان کے خرچ پر کی جاتی ہے. سرکاری اداروں کی نجکاری کو اس وقت تک موخر کرنا پڑ سکتا ہے، جب تک ملکی اورعالمی سطح پر معاشی ماحول سازگار نہ ہو جائے جس کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments