منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر0.04 فیصد بڑھی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبارکے اختتام ڈالر کی قدر 12 پیسے کم ہونے کے بعد 278.12 روپے رہی۔
پیر کے کاروباری روز روپیہ 0.03 کی کمی کے ساتھ 278.24 پر بند ہوا تھا۔
ایک اہم پیش رفت کے طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ زراعت ، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی ، کیمیکلز اور میری ٹائمز سمیت مختلف شعبوں میں معاہدوں کیلئے پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم بات چیت کریں گے ۔
بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں ین کے مقابلے میں اضافہ ہوا کیونکہ شرح سود میں فرق کی وجہ سے جاپانی کرنسی پراثرپڑا۔ابتدائی ایشیائی ٹریڈنگ میں ڈالر 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 154.235 ین پر پہنچ گیا، جو پیر کے مقابلے میں 0.58 فیصد اضافہ ہے۔