سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

اپ ڈیٹ 06 مئ 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا21 ڈالر کے اضافے سے 2,322 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2,143 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پرمستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

Read Comments