پی آئی اے سی ایل کی نجکاری: سی سی پی نے ایس او اے کی منظوری دیدی

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے عمل کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے) کی منظوری دیدی ۔

یہ منظوری پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے عمل اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) سے منظوری کی جانب ایک اہم ا قدام کی نشاندہی کرتی ہے ۔ ایک بار حتمی شکل دیئے جانے کے بعد، یہ نو تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو غیر بنیادی اثاثوں اور واجبات کی منتقلی کو باضابطہ بنا دے گا، جس سے پی آئی اے سی ایل کو قرض سے نجات دلانے کا مرحلہ شروع ہوگا۔

پی آئی اے سی ایل کی نجکاری نے بڑے سرمایہ کاروں بشمول ائرلائنز اور کاروباری گروپس سے کافی دلچسپی حاصل کی ہے جنہوں نے اس لین دین کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار جمع کرایا ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن(پی سی )نے دلچسپی رکھنے والوں کی درخواست پر اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن (ایس او کیو) جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 17 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد مسابقتی اور منصفانہ بولی کے عمل کو آسان بنانا ہے جس کے نتیجے میں بالآخر کامیاب نجکاری ہوتی ہے ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments