ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں 9 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278.21 پر رہا۔

ایک اہم پیش رفت میں وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کیلئے درخواست کی تاریخ میں 18 مئی تک توسیع کرے گی۔

اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی تاریخ میں یہ توسیع مقررہ تاریخ سے صرف ایک روز قبل کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 کمپنیاں پہلے ہی دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں۔

پاکستانی ٹائیکون عارف حبیب اور جیریز گروپ ان 10 بولی دہندگان میں شامل تھے جو پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز میں حصص خریدنے کے خواہاں تھے۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو بڑے پیمانے پر نیچے کی جانب رہا۔

دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 0.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کرنسی کی برابری کے مساوی اشاریے یعنی تیل کی قیمتوں میں جمعے کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم گزشتہ تین ماہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں کو خسارے کا سامنا رہا کیوں کہ طلب کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اور بلند شرح سود اور اوپیک پلس ممالک کی جانب سے پیدوار میں کمی برقرار رکھنے کے تاثر کے سبب فروخت محدود رہی۔

جمعے کو جولائی کے لیے برینٹ کروڈ کے سودے 31 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 83.98 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔

جون کیلئے یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 26 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 79.21 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

Read Comments