رواں سال اپریل میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 6 فیصد کم ہوکر1.1 ملین ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل میں فروخت 1.17 ملین ٹن رہی تھی ۔
ٹاپ لائن سکیورٹیز کے اعدادوشمار کے مطابق یہ فروخت 6 ماہ میں کم ترین ہے ۔
ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی فروخت اپریل 2024 میں 2 فیصد اضافے سے 0.469 ملین ٹن تھی۔
ایم ایس (پٹرول) کی فروخت 9 فیصد کمی سے 0.53 ملین ٹن رہی ۔
دریں اثنا فرنس آئل کا حجم اپریل میں 59 فیصد کمی سے 0.03 ملین ٹن رہا۔
اپریل کے دوران پی او ایل کی مصنوعات کی خریداری میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی جو مارچ 2024 میں 1.15 ملین ٹن تھی۔
اسی طرح اپریل میں فرنس آئل کی وصولی میں 33 فیصد کی کمی ہوئی۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 11 فیصد کی کمی سے 12.443 ملین ٹن رہی ۔
پٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی پیداوار بالترتیب 5.83 ملین ٹن، 5.05 ملین ٹن اور 0.869 ملین ٹن رہی جو 6 فیصد ،4 فیصد اور 53 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے ۔
کمپنی کے لحاظ سے پی ایس او کی سپلائی میں 3 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ پٹرول کی فروخت 7 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزلکی فروخت میں 4 فیصد اور فرنس آئل کی سیلز یں 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تاہم پی ایس او کا مارکیٹ شیئر اپریل 2023 میں 49 فیصد سے بڑھ کر اپریل 2024 میں 51 فیصد ہو گیا۔
اسی طرح شیل پاکستان لمیٹڈ کی فروخت میں 7فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی۔