انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صبح 10 بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر 27 پیسے کی کمی سے 278.03 روپے پرآگیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 278.30 روپے پر بند ہوا تھا۔
ایک اہم پیش رفت کے طور پروفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی جمع کرانے میں 18 مئی تک توسیع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 10 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
پاکستانی ٹائیکون عارف حبیب اور جیریز گروپ ان 10 بولی دہندگان میں شامل تھے جو پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز میں حصص خریدنے کے خواہاں تھے۔