انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام رہا اور کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 0.01 کی کمی کے بعد 278.3 روپے رہی۔
گزشتہ روز (منگل کو) ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر 0.09 فیصد بڑھی تھی جس کے بعد ڈالر 278.31 پر بند ہوا تھا۔ یوم مزدور کی وجہ سے بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ بند رہی۔
ایک اہم پیش رفت کے طور پر، وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 سے 7 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی نجی شعبے کے وفد کی سہولت کے لیے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی سربراہی میں ایک 16 رکنی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے یہ بات پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بزنس ریکارڈ کو بتائی۔
بین الاقوامی سطح پر جمعرات کے کاروباری دن جاپانی کرنسی ین کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ، تاہم گزشتہ روز کے دوران ین کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد اچانک کمی کو تجزیہ کاروں نے جاپانی حکام کی مارکیٹ میں مداخلت سے منسوب کیا ہے۔