انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق صبح 11:40 بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے کی کمی سے 278.20 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 9 پیسےکے اضافے سے 278.31 پر بند ہوا تھا۔
یوم مزدور کی وجہ سے بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ بند رہی۔
ایک اہم پیشرفت میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی نجی شعبے کے وفد کی سہولت کے لیے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی سربراہی میں ایک 16 رکنی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔