خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں تین روز کی کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توقع ہے کہ خام تیل کے سب سے...
02 مئ 2024

عالمی منڈی میں جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں تین روز کی کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

توقع ہے کہ خام تیل کے سب سے بڑے صارف امریکا تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اسٹریٹجک ریزرو کو بھرنا شروع کرسکتا ہے۔

یو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کو مستحکم رکھنے کے بعد بدھ کو قیمتیں 3 فیصد سے زائد گر کر 7 ہفتے کم ترین سطح پر آگئی تھیں جو اس سال اقتصادی ترقی کو کم کر سکتا ہے اور تیل کی طلب میں اضافے کو محدود کر سکتا ہے۔

امریکی خام تیل کی انوینٹریوں میں غیر متوقع اضافے اور اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے اشارے سے کروڈ پر بھی دباؤ پڑا جو مشرق وسطیٰ کی سپلائی کے خدشات کو کم کرے گا۔

جولائی کے لیے برینٹ کروڈ 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 83.92 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ جون کے لیے 46 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 79.46 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

نیسان سیکیورٹیز کے یونٹ این ایس ٹریڈنگ کے صدر ہیرویوکی کیکوکاوا نے کہاکہ تیل کی منڈی کو قیاس آرائیوں سے سہارا دیا گیا کہ اگر ڈبلیو ٹی آئی 70 ڈالر سے نیچے آتا ہے تو امریکا اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو بڑھانے کے لیے آگے بڑھے گا۔

Read Comments