ٌپاکستان کا خلائی مشن جمعے کو چین سے بھیجا جائیگا

اپ ڈیٹ 01 مئ 2024

پاکستان کا خلائی مشن (ICUBE-Q) آنے والے جمعہ کو چین کے شہر ہینان سے بھیجا جائیگا۔ پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے مطابق، ICUBE-Q سیٹلائٹ آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق لانچ کی سرگرمی آئی ایس ٹی ویب سائٹ اور آئی ایس ٹی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments