بجٹ تیاری سے قبل ایف بی آر میں ردوبدل

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024

مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی تیاری سے قبل ایف بی آر میں بڑا ردوبدل ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعہ کی رات تقریباً تمام اہم ممبران بشمول ممبران لینڈ ریونیو (پالیسی) اور ممبر کسٹمز (آپریشنز) کو بورڈ کے ایڈمن پول میں منتقل کر دیا۔

جمعہ کی رات گئے ایف بی آر نے BS-20 سے BS-22 کے 22 اعلیٰ ان لینڈ ریونیو حکام کو بھی تبدیل اور تعینات کیا ہے جن میں ممبران سید ندیم حسین رضوی اور احمد شجاع خان شامل ہیں ۔

ایف بی آر نے ڈی جی کسٹمز (انٹیلی جنس) فیض احمد سمیت کسٹم کے 14 اعلیٰ افسران BS-20 سے BS-22 کے بھی تبادلے کر دیے ہیں ۔ ایف بی آر کے سینئر ٹیکس حکام کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی کل تعداد 49 رہی۔

آمنہ فیض بھٹی کو ایف بی آر کا نیا ممبر آئی آر (پالیسی) اور اشہد جواد کو نیا ممبر کسٹمز (آپریشنز) مقرر کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ ایف بی آر مزید معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا کیونکہ جمعہ کو وزیر اعظم نے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں ایک اور انکوائری ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو ان افسران کی ذمہ داری طے کرے گی جو نوٹیفائیڈ سیکٹرز/صنعتوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جمعہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کے 13 اہم ممبران/ڈائریکٹر جنرلز اور دو چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بطور ممبران (ایڈمن پول) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹر) اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری، ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں، ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا۔

ان لینڈ ریونیو سروس کے BS-21 کے افسر عاصم ماجد خان، جو اس وقت ممبر (لیگل-آئی آر) کے طور پر تعینات ہیں کو تبدیل کر کے ممبر (ایڈمن پول) تعینات کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments