ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

25 اپريل 2024

جمعرات کے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 0.03 فیصد کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کا اختتام روپے کی قدر میں 9 پیسے کی کمی پر ہوا۔ امریکی ڈالر 9 پیسے بڑھنے کے بعد 278.48 روپے پر آگیا۔

بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر ایک پیسے کم ہوئی تھی اور ڈالرکی قدر 278.39 روپے رہی۔

ایک اہم پیشرفت میں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بدھ کے روز کہا کہ اس کا ایگزیکٹو بورڈ 29 اپریل کو پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری پر تبادلہ خیال کرے گا۔

مزید برآں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری بات چیت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر، امریکی ڈالر جمعرات کو ین کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن پر رہا۔

Read Comments