تیسری سہ ماہی : نیشنل ریفائنری کو2.87 ارب کا خسارہ

25 اپريل 2024

**نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کو 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران زائد آمدن اور کم مالیاتی لاگت کے باوجود 2.87 ارب روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کو پی آر ایل کو 539.67 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔

نتیجتاً کمپنی کا فی حصص خسارہ تیسری سہ ماہی میں 35.88 روپے رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد میں 6.75 روپے تھا ۔

فروخت کی لاگت بڑھنے سے نقصان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

زیر جائزہ مدت میں ٹھیکوں سے ریفائنری کی خالص آمدنی 12 فیصد اضافے سے 81.03 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ سال 72.16 ارب روپے تھی۔

تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فروخت کی لاگت 27 فیصد اضافے سے 81.95 ارب روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 64.31 ارب روپے تھی ۔

نتیجتاً کمپنی کا مجموعی نقصان 924.2 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی منافع 7.85 ارب روپے رہا تھا۔

ریفائنری کی دیگر آمدنی 65 فیصد بڑھ کر106.96 ملین روپے رہی ۔

دریں اثنا کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات 698.58 ملین روپے سے کم ہوکر 399.88 ملین روپے ریکارڈ کئے گئے ۔

تاہم اخراجات میں کمی اور دیگر آمدن میں اضافے کے باوجود این آر ایل کو 1.22ملین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تیسری سہ ماہی میں ریفائنری آپریشنز سے کمپنی کو 3.82 ارب روپے کا قبل از ٹیکس خسارہ ہوا ہے ۔

Read Comments