انٹربینک مارکیٹ جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
صبح 10:30 بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر 7 پیسے کی کمی سے278.32 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالرایک پیسے بڑھ کر 278.39 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ بدھ کو آئی ایم ایف نے کہا کہ اس کا ایگزیکٹو بورڈ 29 اپریل کو پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری پر تبادلہ خیال کرے گا۔
مزید برآں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کی نئی اقتصادی ٹیم کو سراہتے ہوئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری بات چیت کے حوالے سے پر امیدی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی منڈی میں جمعرات کوامریکی ڈالرین کے مقابلے میں مضبوط نظر آیا۔
امریکی ڈالر بدھ کو 155.37 ین تک جاپہنچا تھا جو کہ 1990 کے وسط کے بعد سے سب سے زیادہ مضبوط ہے۔