اخراجات میں اضافے سے بینک الفلاح کے منافع میں کمی

24 اپريل 2024

زیادہ خالص آمدنی کے باوجود، بینک الفلاح نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اپنے منافع میں 9.93 بلین روپے کی کمی دیکھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں ہونے والی اس کے منافع سے تقریباً 8 فیصد کم ہے۔

منافع بعد از ٹیکس میں کمی کی وجہ غیر ملکی زرمبادلہ کی بہت کم آمدن، زیادہ آپریٹنگ اخراجات اور ٹیکس میں اضافہ ہے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ شیئر کیے گئے فنانشل اسٹیٹمنٹ کے مطابق، بینک نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6.83 روپے کے مقابلے میں 6.31 روپے فی حصص آمدنی کی اطلاع دی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 روپے فی حصص یعنی 20 فیصد کے عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔

بینک الفلاح کی خالص سود آمدنی کلینڈر ایئر کے ابتدائی 3 ماہ میں بڑھ کر 30.79 بلین روپے ہو گئی، جو کہ گزشتہ برس اسے عرصے کے27.91 بلین روپے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثنا، بینک کی غیر سودی آمدنی میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں رجسٹرڈ 6.8 بلین روپے کے مقابلے میں غیر سودی آمدنی 8.1 بلین روپے تھی۔

کلینڈر ایئر کے ابتدائی 3 ماہ میں فیس اور کمیشن کی آمدنی کی مد میں بینک الفلاح کی پیداوار 4.5 بلین روپے رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 31فیصد زیادہ ہے۔ اس کی زرمبادلہ کی آمدنی بھی گزشتہ کلینڈر ایئر کی پہلی سہ ماہی میں 3.3 بلین روپے کے مقابلے میں گھٹ کر 2.3 بلین روپے رہ گئی۔

سہ ماہی کے دوران بینک الفلاح کی کل آمدنی38.86 بلین روپے رہی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ریکارڈ کی گئی آمدنی کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہے۔

کلینڈر ایئر کے پہلے تین ماہ کے دوران بینک الفلاح کے غیر سودی اخراجات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 15 اعشاریہ 12 ارب روپے کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 19 اعشاریہ 16 ارب روپے رہے۔ اس کے آپریٹنگ اخراجات 14 اعشاریہ 7 ارب روپے سے 18 اعشاریہ 5 ارب روپے تک بڑھنے کی بڑی وجہ غیر سودی اخراجات میں اضافہ ہے۔

نتیجتاً، بینک کا قبل از ٹیکس منافع کلینڈر ایئر کی پہلی سہہ ماہی میں19.82 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو کہ صرف 4فیصد کا اضافہ ہے۔

بینک الفلاح کا ٹیکس خرچ سالانہ بنیاد پر 20 فیصد بڑھ کر کلینڈر ایئر کے ابتدائی 3 ماہ میں 9 اعشاریہ 88 ارب روپے ہوگئے جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 8 اعشاریہ 26 ارب روپے تھے۔

Read Comments