بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی حد تک مستحکم رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر میں ایک پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ امریکی ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر رہا۔منگل کو روپے کی قدر میں 5 پیسے یا 0.02 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
ایک اہم پیش رفت میں، اقتصادی امور ڈویژن(ای اے ڈی) کے اعداد و شمار سے انکشاف ہواہے کہ پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران متعدد مالیاتی ذرائع سے 6.899 بلین ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ 23-2022 کے اسی عرصے کے دوران لیے گئے قرض کا حجم 7.764 بلین ڈالر تھا۔
عالمی سطح پر، یورو اور سٹرلنگ کے مقابلے میں بڑی گراوٹ کے بعد بدھ کے روز امریکی ڈالر کو اپنی اہمیت برقرار رکھنےمیں کامیاب رہا، لیکن ین 34 سال کی کم ترین سطح کے قریب رہا یہاں تک کہ جاپانی حکام نے مداخلت کے انتباہات کو بڑھا دیا ہے۔