خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

24 اپريل 2024

عالمی منڈی میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

گزشتہ ہفتےامریکی خام اسٹاک میں حیرت انگیز کمی ظاہر کی گئی ہے جوکہ طلب کے لیے مثبت علامت ہے حالانکہ سرمایہ کارمشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

برینٹ کروڈ کے سودے 5 سینٹ یا 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 88.47 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 8 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 83.44 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے مارکیٹ ذرائع کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 3.237 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ۔ قبل ازیں رائٹرز کی جانب سے کیے گئے پول میں 6 تجزیہ کاروں نے 8 لاکھ بیرل کے اضافے کی توقع کی تھی۔

تاجرتیل اور مصنوعات کے ذخائر سے متعلق سرکاری امریکی ڈیٹا پر نظر رکھیں گے۔

امریکی کاروباری سرگرمی اپریل میں چارماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ ایس اینڈ پی گلوبل نے منگل کو کہا کہ اس کا فلیش کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس جو مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں کو ٹریک کرتا ہے، مارچ میں 52.1 سے گر کر اس ماہ 50.9 پر آگیا۔

اے این زیڈ تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ اس سے پالیسی سازوں کو قائل کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرح میں کمی ضروری ہے۔

امریکی شرح سود میں کمی معاشی ترقی کو تقویت دے سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں تیل کی طلب میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Read Comments