وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

24 اپريل 2024

وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا کراچی کا دورہ ہے۔

وزیراعظم نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

وہ گورنر کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم تاجر برادری کی اہم شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں وہ ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تاجر برادری سے تجاویز لیں گے۔

Read Comments