انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 0.05 فیصد بڑھ گئی ۔
صبح 10:30 بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر13 پیسے کی کمی سے 278.25 روپے پر آگیا۔
یادر ہے کہ منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 278.38 پر بند ہوا تھا۔
ادھر اقتصادی امور کے ڈویژن نے انکشاف کیا کہ حکومت نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران متعدد مالیاتی ذرائع سے 6.899 بلین ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔
عالمی سطح پر یورو اور اسٹرلنگ کے مقابلے میں بڑی گراوٹ کے بعد بدھ کو امریکی ڈالر نے کچھ بہتری دکھائی لیکن ین 34 سال کی کم ترین سطح کے قریب رہا ۔